واسا حیدر آباد کی جانب سے فراہمی ونکاسی آب کے بلوں کی تقسیم کا عمل شروع

33

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ واسا حیدر آباد نے ماہ مئی کے فراہمی ونکاسی آب کے بلوں کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے جو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جون مقرر ہے۔ 15 جون تک بل موصول نہ ہونے کی صورت میں www.wasahyd.com سے ڈپلی کیٹ بل حاصل کرسکتے ہیں جبکہ جن صارفین کو بل موصول نہیں ہورہے وہ واسا دفتر سوک سینٹر سے رابط کرسکتے ہیں۔