لاڑکانہ، قائم مقام میئر کی ہدایت پر  مختلف علاقوں میں صفائی کا کام جاری

37

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قائم مقام میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی نواز لْہر کی ہدایات پر میونسپل عملے نے شہر کے گجن پور چوک، سرھیہ پدر، امپائر روڈ، سبزی منڈی اور دیگر علاقوں سے کچرہ کنڈی اٹھاکر ہیوی مشینری کے ذریعے جمع گندا پانی نکال دیا گیا جبکہ صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قائم مقام میئر نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میونسپل عملے کو شہر بھر میں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت صفائی کا کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو رلیف مل سکے۔