سیوریج سے متاثرہ ملیر کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی متحرک

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیوریج سے متاثرہ ملیر کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی متحرک ہوگئی’’ نیا خواب- نئی تعبیر – نیا ملیر- روشن ملیر‘‘ کے سلوگن کے تحت 15 تا22 جون جناح اسکوائر اور کھوکھراپار نمبرایکمیں شکایتی کیمپیس لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں عوام کی آگاہی کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں پورے ملیر میں بینرز آویزاںکیے جائیں گے۔ جہاں عوام ایک ہفتے تک واٹر بورڈ کے خلاف اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔ ناظم علاقہ ملیر کریم بخش کے مطابق درج شکایات پر جماعت اسلامی کی قیادت کی طرف سے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔عدم شنوائی پر جماعت اسلامی غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے دفاتر کے سامنے بھر پور احتجاج کرے گی۔ کریم بخش نے سیوریج سے متاثر ہ لیاقت مارکیٹ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاایشا کی سب سے بڑی مارکیٹ کا اعزاز رکھنے والی ملیر کی لیاقت مارکیٹ کے اطراف کا ایک کلو میٹر ایریامنتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔علاقے کے مکینوںو خریداروں کی مشکلات کے علاوہ تاجر برادری کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ وزیر بلدیات علاقے کے مسائل فوری طور پر حل کریں بصورت دیگر نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔