لیاقت آبادمیںبجلی کی فراہمی معمول پرہے ،کے الیکٹرک

42

ؒکراچی( پ ر)لیاقت آباد 10 نمبر سمیت ارد گرد کے علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال ہے، متعلقہ علاقے میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے جبکہ کسی قسم کی طویل بجلی کی بندش کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ، ــ لیاقت آباد میں منگل کے روز ہونے والے احتجاج کا بجلی کی فراہمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ متعلقہ علاقے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ مقامی فالٹس کی بروقت درستگی کے لیے عملہ 24 گھنٹے موجود ہے تاہم صارفین بجلی سے متعلق شکایات کے لیے 118 کال سینٹر، 8119 پر ایس ایم ایس یا KE-Live موبائل ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔