بجٹ نے عوام کی مشکلیںمزیدبڑھادیں، پبلک ایڈکمیٹی

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی نے بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔اشیائے خورونوش اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء پر ٹیکس میں اضافہ ظلم ہے۔آئی ایم ایف کا بجٹ عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر فضل احد نے مزید کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کے لیے کوئی رعایت نہیں رکھی گئی۔نئے ٹیکسوں کے بوجھ ڈال کر حکومت نے غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ حکومت کو کسی بھی صورت آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔عوام دشمن بجٹ ، مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف16جون کو لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت بھی ضلع بھر میں رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔