حالیہ بجٹ مہنگائی کے نئے طوفان کا پیش خیمہ ہے،عبدالجمیل خان

67

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کرے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا تیارہ کردہ بجٹ ملک میں مہنگائی کا طوفان لائے گا ۔چینی گھی تیل سیمنٹ جیسی بنیادی اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے اور بجٹ سے محسوس ہورہا ہے کہ حکومت ملک میں غربت کے خاتمے کے بجائے غریبوں کو ختم کررہی ہے ۔
ترقیاتی منصوبے قلیل مدت میں مکمل کیے،ادارہ ترقیات کراچی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر بھر میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو قلیل مدت میںمکمل کیا گیا، قابل ذکر کامیابیوں کے باوجود مزید گنجائش میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کے ڈی اے اراضی پر قائم پارکس کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک صحتمندانہ اور تفریحی ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں، رواں مالی سال 2019-2020 ء بجٹ میں نئی میگا اسکیموں کے لیے کثیر رقم مختص کی جائے گی ، کوشش ہے کہ کے ڈی اے کو ایک مستحکم اور فعال ادارہ بنانے کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ کرسکیں۔