وزیراعظم نے صحابہ کے کردارکو چیلنج نہیںکیا،پیرنورالحق قادری

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرر برائے مذہبی امور پیر نور الحق نے کہا ہے کہ صحابہ کرام کے کردار کو کوئی مسلمان چیلنج نہیں کرسکتا وزیراعظم نے کوئی متنازع بات نہیں کی جس کو ایشو بنایا جارہا ہے۔ بدھ کو کراچی میں بوہری برادری کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ سیفیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام قابل تعظیم ہیں۔ وزیر اعظم کی تقریر کو متنازع بناکر مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چاند مسئلہ شرعی ہے لیکن دین سائنس سے متنازع نہیں ہے۔ انہوں نے جامعہ سیفیہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ترجمان جامعہ زوہیب علی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر کا دورہ خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے جامعہ سیفیہ کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران جامعہ کو اسلامی تدریس کے حوالے سے بہتر روحانی مرکز قرار دیا۔