ملکی سیاست استحصالی طبقے کے ہاتھوں میں جکڑی ہوئی ہے،محمد اسلام

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملکی سیاست استحصالی طبقے کے ہاتھوں میں جکڑی ہوئی ہے ۔بڑی طاقتوں کا اتحاد ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ۔قومی سیاست ایک نئی تبدیلی کی جانب گامزن ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنان کو حالات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکریٹری ضلع سید مفخر علی نے بھی خطاب کیا ۔محمد اسلام نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنے والے اب تک عوام کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں۔ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔ بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔