صحابہ کے خلاف دریدہ دہنی گھٹیاسوچ ہے،اہلسنّت والجماعت

28

کراچی( پ ر)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خطاب میں نبی کریم کے وفادار ساتھیوںکے بارے میں دریدہ دہنی پر اندرون وبیرون ملک امت مسلمہ میں اضطراب پھیل گیا ہے۔مرکز اہلسنّت پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکرٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے وزیر اعظم کی جانب سے بے باکانہ گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف پاکستان کومدینے جیسی ریاست بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیںاور دوسری جانب امت کی سب سے بہترین جماعت صحابہ کرام ؓ کے خلاف دریدہ دہنی کرکے انتہائی گھٹیاذہنیت کامظاہرہ کیا جاتاہے،قوم کو ایسے لیڈر کی کوئی ضرورت نہیں جو نبی کریم کے وفادارساتھیوں کی عزت واحترام کوملحوظ خاطر نہ رکھے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان صحابہ ؓ کی گستاخی کرنے پرتوبہ کریںاورقوم سے معافی مانگیںبصورت دیگر ملک گیراحتجاجی تحریک چلائیںگے۔