اعجاز رحمانی کی زیرصدارت جمعیت الفلاح میں عید ملن مشاعرہ آج ہوگا

27

کراچی ( پ ر ) جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ آج جمعرات کو ساڑھے 7بجے شام جمعیت الفلاح ہال اکبر روڈ صدر میں منعقد ہوگا۔مشاعرہ کی صدارت ممتاز و معروف بزرگ شاعر اعجاز ارحمانی کریں گے۔مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم ، دانشور و شاعر پروفیسر عنایت علی خان ہوں گے۔نظامت کے فرائض نظر فاطمی انجام دیں گے۔قمر محمد خان جنرل سکرٹری جمعیت الفلاح نے شائقین ادب اور احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔