ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،نیب نے ملزمعلی اکبر ابڑو کا5 روزہ ریمانڈحاصل کرلیا

28

اسلام آباد(آن لائن )قومی احتساب بیورونے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں گرفتار ملزم علی اکبر ابڑو کو احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے5 روزہ ریمانڈحاصل کرلیا۔ملزم علی اکبر ابڑو کوگزشتہ روزاحتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹوجج محمد بشیرکی عدالت پیش کیاگیا۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرعثمان مسعودنے ملزم کے ریمانڈکی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا ہے اس نے ہریش اینڈ کمپنی سے 49.5 ملین روپے رشوت لی ہیں،ملزم نے رشوت کی رقم چیک کے ذریعے وصول کی ہیں، ملزم سے مزید دستاویزات برآمد کرنی ہیں ۔اس موقع پرملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدملزم کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے اسے17 جون کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔