نواز شریف کے خلاف پاکپتن اراضی کیس کی سماعت ملتوی

27

اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف کے خلاف پاکپتن اراضی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے، کیس 18 جون کو سماعت کیلیے مقرر کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سے کیس ملتوی ہونے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ نے فریقین سے جے آئی ٹی رپورٹ پر 15 روز میں جواب طلب کیا تھا۔