غیر معیاری فیلڈنگ، آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 41رنز سے شکست

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف مس فیلڈنگ کے ریکارڈ توڑ دیے،آسٹریلوی بلے بازوں کے 3 آسان کیچ چھوڑنے کے علاوہ مس فیلڈنگ سے آسٹریلیا کو 307رنز کا ٹارگٹ سیٹ کرنے کا موقع دیا۔محمد عامر نے اپنی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کو307رنز تک محدود کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 107اور ارون فنچ 82ر نز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے5،شاہین شاہ آفریدی نے2،وہاب ،محمد حفیظ اورحسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ گزشتہ روزٹائونٹن کے کاونٹی کرکٹ گرائونڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ پر گھاس اور نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔سرفراز کی منصوبہ بندی کے برعکس آسٹریلیا کو ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بہترین آغاز فراہم کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 146 رنز بنائے۔ ایرون فنچ نے 84 گیندوں پر 82 رنز بنائے تاہم محمد عامر کی گیند پر وہ محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، ون ڈان آنے والے اسٹیو اسمتھ نے 10رنز بنائے تاہم وہ حفیظ کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔اس دوران پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی اور کئی کیچ ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مواقع پر مِس فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ آسٹریلیا کے تیسرے آٹ ہونے والے کھلاڑی گلین میکسویل تھے انہوں نے صرف 20رنز بنائے۔ اس موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ آسٹریلیا باآسانی 350رنز بنا لے گا لیکن پاکستانی بولرز اور فیلڈرز کا رویہ یکسر تبدیل ہوا اور پاکستان میچ میں واپس آتا دکھائی دیا۔ 42ویں اوورز میں آسٹریلیا کا اسکور 5وکٹوں کے نقصان پر 288تھا مگر پاکستانی بولرز نے آخری سات اوورز میں صرف 19رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور دفاعی چیمپیئن کو 307رنز پر آٹ کر دیا۔ آسٹریلیا جانب سے ڈیوڈ وارنز 107اور ایرون فنچ نے 82رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر 30رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ یہ عامر کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع تھا جب انہوں نے 5کھلاڑی آئوٹ کیے۔