کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

69

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت2 افراد جاں بحق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکار محمد صدام اور ان کے بھائی محمد زئی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی دشمنی کی بنا پر دونوں بھائیوں کو شہباز ٹائون کے علاقے میں قتل کر دیا لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔