صدر عارف علوی قمر زمان کائرہ کے گھرپہنچ گئے، بیٹے کی وفات پر تعزیت

78

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے گھر آمد، بیٹے کی وفات پر تعزیت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے گھر جاکر مرحوم اسامہ قمر کے درجات کی بلندی کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔