پاکستان بیروزگاری کی شرح سے متعلق خطے میں تیسرے نمبر پر آگیا

46

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان خطے میں بیروزگاری کی شرح کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا، ایران 11.40 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ افغانستان 8.5 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی مجموعی شرح 5.79 فیصد ہے۔ خطے کے دوسرے ممالک چین میں بے روزگاری کی شرح 4.60 فیصد، سری لنکا 4.60 فیصد، بنگلا دیش 4 فیصد جبکہ بھارت میں 3.67 فیصد ہے۔