ناراضی کی پروا نہیں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کریں گے،مشیر خزانہ

69
اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بجٹ تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کررہے ہیں
اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بجٹ تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کا ہدف پوراکریں گے ‘ کسی کے ناراض ہونے کی پروا نہیں۔بدھ کو پوسٹ بجٹ کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کو ٹیکس دینا ہوگا،ٹیکس چھوٹ اب کسی کو نہیں دی جائے گی، امیروں کا ٹیکس نہ دینا قابل قبول بات نہیں ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نان فائلر کی اصطلاح ختم کردی ہے،20لاکھ سے روپے کی خریداری کرنے والے کو ذرائع آمدن بتانا ہوگا، صرف 6 منٹ میں آن لائن کمپیوٹر پر فائلر بناجاسکتا ہے، اگرکوئی 45 دن میں فائلر نہیں بنے گا تو اسے خودبخود ٹیکس نظام میں لایا جائے گا۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش اور چین کے ریفنڈ نظام کو متعارف کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست سے بالا تر ہوکر ملکی مفاد کو دیکھنا ہوگا، پاکستان کے امیر لوگوں کو ملک کے ساتھ سچا و مخلص ہونا ہوگا اور ٹیکس دینا ہوگا۔