بنوں‘غربت سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

81

بنوں(صباح نیوز )غربت سے تنگ آکر شوہر نے اپنے ہم سفر کا کام تمام کر دیا بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود پر بھی فائرنگ کرکے زندگی کا چراغ گل کر دیا، تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ہنجل امیر کے رہائشی مسمی محمد رحمن نے گھرمیں فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد خود پر بھی فائرنگ کرتے ہوئے خود کشی کر لی پولیس کے مطابق وجہ عداوت تنگدستی بتائی گئی ہے دونوں نے یتیم بچے بھی چھوڑے ہیں۔