راج کماری کی حکومت ختم ہوچکی‘ ظل سبحانی اندر ہیں‘ فردوس عاشق

92

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اب پاکستان بدل چکا ہے، اب ہر بیٹی راج کماری ہے،قوم کی یاد داشت کمزور نہیں ہے، یاد ہے کہ کس نے کہا تھا کہ پاکستان سے باہر ان کی کوئی جائداد نہیں ہے۔ملک میں لوٹ مار کرنے والے خاندان کے ا فراد کو تو شرم سے گھر سے باہر ہی نہیں نکلنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن بننے پر آپ کی چیخیں جائز ہیں۔ پچھلے 60سال کا قرضہ6 ہزار ارب تھا، پچھلے10سال میں24 ہزار ارب بڑھا، اس لیے پچھلے 10سال کا حساب لے رہے ہیں۔