سانحہ 12 مئی: عدالت کا تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا حکم

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات کی سماعت، عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئیسماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر 12 مئی کے مقدمات میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر کے وکیل ارشاد بندھانی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کو حاضری سے استثنا حاصل ہے، وہ شہر کے میئر ہیں ہر سماعت پر پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالت جب بھی بلائے گی ہم پیش ہوں گے۔