الطاف حسین ضمانت پر رہا،مزید 12گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست

93

لندن(صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین کو لندن پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین سے مختلف سوالات کیے گئے تاہم الطاف حسین نے لندن پولیس کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔بانی ایم کیو ایم نے پولیس کو صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی جبکہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی ان کے ساتھ تھے۔گرفتاری مختلف تقاریر کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔یاد رہے مقامی پولیس کا انسداد دہشت گردی کا ونگ اگست 2016ء میں کی جانے والی تقریر کی تفتیش کررہا ہے۔دوسری جانب لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو مزید 12گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دے دی ہے۔الطاف حسین کی 24 گھنٹے کے لیے حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھا جائے گا جس کے لیے درخواست سائوتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔ اس سے قبل الطاف حسین سے منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی تفتیش کی گئی تھی۔