بلاول زرداری کی سربراہی میں پی پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

36

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین بلاول زرداری کی سربراہی میں پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی حکومت کے بجٹ پر غوروخوص کیا گیا ۔ماہرین معاشیات کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ودیگر رہنماؤں کو بجٹ پر بریفنگ دی گئی ۔بیان کے مطابق ماہرین نے عوام دشمن بجٹ قراردیا ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی صورت حال سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو آگاہ کیا۔ماہرین کے مطابق ٹیکسوں کی بھرمار سے مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔ما ہر معاشیات کی پی پی قیادت کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ5 اہم برآمدی شعبہ جات کی زیروریٹڈ سہولت ختم کرنے سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں