حکمرانوں نے ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے، شہباز شریف

111

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے،ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی کرپشن کی بہتان تراشی کاجواب حکمرانوں کودنیاوآخرت میں دیناپڑیگا۔ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھاکہ چورچورکے نعروں سے حکمران اپنی ناکامی چھپاناچاہتے ہیںحکمرانوں نے ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے، ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جلدسرخروہونگے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کے حوصلے کوسلام ہے جوڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مشکل وقت کا خاتمہ ہو گا،حکمرانوں کے انتقام کانشانہ بننے والے تمام سیاسی اسیروں کوسلام پیش کرتاہوں۔