انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21کی خاتون افسر سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات

25

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21کی اعلیٰ خاتون افسر زاہدہ پروین کو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا۔ تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ توقع ظاہر کی گئی کہ وہ حکومتی توقعات پر پورا اتریں گی۔