قندھار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

44

قندھار (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ قندھار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں گاڑی تباہ جبکہ 6 شہری ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس ترجمان قاسم افغان کے مطابق ضلع ڈنڈ میں ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جبکہ اس میں سوار ایک ہی خاندان کے تمام افراد جن میں والدین اور چار بچے ،دو لڑکیاں اور دو لڑکے شامل تھے ہلاک ہو گئے۔ترجمان کے مطابق بم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے فوری طور قبول نہیں کی ہے تاہم ڈنڈ کے گورنر حاجی عبدللہ نے ذمہ داری طالبان پر ڈالی ہے۔