ن لیگی اراکین نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بجٹ اجلاس میں شرکت کی

24

اسلام آباد (اے پی پی‘آن لائن)ن لیگی اراکین نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ء کے وفاقی بجٹ کے لیے بلائے گئے اجلاس میں ن لیگی اراکین نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ بجٹ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ پیش کیا ۔ پی پی اراکین آصف زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔