وزیر اعظم کی بجٹ اجلاس میں شرکت اراکین کا کھڑے ہوکر خیر مقدم

41

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2019-20ء کا وفاقی بجٹ اجلاس شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ایوان میں آئے۔ اراکین نے کھڑے ہوکر اور ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ دوسری طرف قائد حزب اختلاف بجٹ اجلاس شر وع ہونے کے 20 منٹ بعد ایوان میں آئے۔ ان کے ساتھ رانا ثنا اللہ اور دیگر اراکین بھی تھے۔ ان سے قبل مسلم لیگ (ن) کے اراکین ایوان میں اپنی نشستوں پر موجود تھے۔