زرداری کی گرفتاری سے میرا کوئی تعلق نہیں، وزیر داخلہ کی تردید

29

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، عدالتیں آزاد ہیں اور قانون کے مطابق کام کر رہی ہیں، ملک کا وزیر داخلہ ہوں اس لیے آصف زرداری میرا نام لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی گرفتاری کا الزام آپ پر لگایا ہے جس کے جواب وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی نے سیاست سیکھنی ہے تو آصف زرداری سے سیکھے۔ انہوں نے خود کہا تھا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔