معاشی تباہی کا بجٹ پیش کیا گیا ‘ احسن اقبال

83

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا طوفان لائی ہے ، یہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والا بجٹ ہے اس بجٹ میں بحالی کا کوئی پروگرام نظر نہیں آیا ۔ بتایا جائے بجٹ میں کوئی ایساقدم ہے جو کسی بھی سیکٹر میں جان ڈال دے بجٹ نہیں حکومت مہنگائی کا طوفان لارہی ہے اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کرنے والا بجٹ ہے بجٹ سے پہلے جاری کیے گئے اکنامک سروے میں جتنے بھی پروڈیکٹو سیکٹر بتائے گئے وہ سب کے سب بحران کا شکار ہیں ۔زراعت کی پروڈکشن کم ہوئی انڈسٹری کا شعبہ متاثرہوا ۔ بتایا جائے بجٹ میںکوئی ایسا قدم ہے جو کسی بھی سیکٹر میں جان پھونک سکے ۔ بہت سے کاروبار دوبارہ نیچے چلے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا میں کوئی بھی ملک اپنی سرحد سے ایک ڈالر بھی باہر نہیں جانے دیتا اس وقت ملک میں شدید سیاسی بحران ہے ۔ سیاسی بحران کی وجہ سے معاشی حالات ابتر ہوئے۔