ملک محمد خان شہید فٹبال ،کلاکوٹ یونین نے اصلاح اسپورٹس کوہرادیا

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک لیاری میں جاری ایونٹ میں کھیلے جانیوالے میچ میں اصلاح اسپورٹس اور کلاکوٹ یونین کے مابین ابتداء سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔اصلاح اسپورٹس کی جانب سے پہلے ہاف کے ساتویں منٹ میں علی رضا نے گول کرنے کا یقینی موقع ضایع کیا۔کلاکوٹ یونین کے کاونٹر اٹیک میں نعمان نے بھی اپنی ٹیم کے لیے برتری حاصل کرنے کا آسان موقع ضایع کیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک بار پھر برتری حاصل کرنے کی کوشش شروع ہوگئیں۔میچ کے 33ویں منٹ میں کلاکوٹ یونین کے نعمان نے اپنی انفرادی کوشش سے گول کیپر کو ڈاج دے کر بہترین گول اسکور کردیا۔میچ کے 44ویں منٹ میں کلاکوٹ یونین کے حسین نے گول اسکور کرکے مقابلہ دوصفر کردیا۔اس دوران ریفری یوسف فیفا نے اصلاح اسپورٹس کے ہاشم کو بدتمیزی کرنے پر ریڈکارڈ دکھایا گیا۔میچ کے 50ویں منٹ میں اصلاح اسپورٹس کو ریفری یوسف فیفا نے اسوقت پنلٹی ککس ایوارڈ کی جب ڈی ایریا میں بال کلاکوٹ یونین کے ڈیفنڈر کے ہاتھ سے ٹچ ہوہی پنلٹی ککس پر اصلاح اسپورٹس کے عادل نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک دو کردیا۔میچ کا اختتامی وسل کلاکوٹ یونین ایک دو کی فتح پر ہوا۔دوسرا میچ اعظم اسپورٹس اور رمضانیہ اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے ابتداء سے ہی سست کھیل کا مظاہرہ کیا۔اعظم اسپورٹس کے فاروڈ حسان فیض نے پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کرنے کا موقع گنوادیا۔پہلے ہاف کے 19ویں منٹ میں رمضانیہ اسپورٹس کے انٹرنیشنل عبدالعزیز کے خوبصورت پاس پر فاروڈ زکر نے بھی گول کرنے کا آسان موقع ضایع کیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں رمضانیہ اسپورٹس کی ٹیم نے اپنے مظبوط حریف پر کافی دبائو دیا میچ کے 44ویں منٹ میں رمضانیہ اسپورٹس کے عادل کو ڈی ایریا کے اندر گرایاگیا لیکن ریفری جاوید کارلوس نے پنلٹی ککس کی اپیل مسترد کردی۔میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل اعظم اسپورٹس کے نوید نے گول اسکور کرکے اعظم اسپورٹس کو اگلے رائونڈ کا ٹکٹ تھمادیا۔اعظم اسپورٹس نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی ۔ان میچوں میں ریفری کے فرائض یوسف فیفا اور جاوید کارلوس نے انجام دیے جبکہ معاونت میں محسن۔یعقوب۔سعید ریلوے۔خالد میچ کمشنر کے فرائض ندیم بلوچ برادرز نے انجام دیے۔