پی سی بی نے پہلے چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے این او سی جاری کردیا

34

لاہور(جسارت نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈنے ملک کے پہلے کینن چیلنج کلب کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے این او سی جاری کردیا۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں لاہور ریجن سے ملحقہ تینوں زونز کی 70کلبز حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ ابتدائی طور پر بھجوائے گئے 20رکنی اسکواڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کرنا چاہتی ہیں تو وہ متعلقہ نام کلب لیٹر پیڈ پر لکھ کر 15جون کی شام پانچ بجے تک ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و سیکرٹری شہبازعلی کو پہنچادیں۔