گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم ’’کے فور‘‘ کیلیے80 کروڑ روپے مختص

33

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2019-20ء میںگریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم ’’کے فور‘‘ کے لیے 80 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا جائے گا جس پرمجموعی لاگت کا تخمینہ25 ارب 51 کروڑ روپے لگایاگیا ہے جس میں وفاق اور صوبہ سندھ کا حصہ50 ، 50 فیصد ہے ۔