اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی،شہباز شریف

29

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی، بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر کروں گا ۔ بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بھی کیا ہے، بجٹ کا ابھی تفصیلی جائزہ لیں گے پھراسکے بعد قومی اسمبلی میں تقریر بھی کروں گا، اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی۔