بلوچستان کا390ارب روپے کا بجٹ 19جون کو پیش ہوگا

27

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان حکومت 390ارب روپے کا کل حجم بجٹ 19جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کرینگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم،صحت ،امن وامان اور آبپاشی کوترجیح دی جائے گی ترقیاتی بجٹ 90ارب روپے اور غیر ترقیاتی بجٹ 300ارب روپے لگ بھگ ہے آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی رواں مالی سال کی طرح 40ارب روپے خسارے کاہوگا ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2019-20کا بجٹ آخری مراحل میں ہے اور 19جون کو بلوچستان اسمبلی میں شام 4بجے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی ایوان میں پیش کرینگے ۔