دفاعی بجٹ منجمد ہونے پر ارکان نے پاک فوج کے حق میں خیر مقدمی ڈیسک بجائے

33

اسلام آباد(صباح نیوز) دفاعی بجٹ منجمد ہونے کے حکومتی اعلان پر اراکین قومی اسمبلی نے پاک فوج کے حق میں زبردست خیرمقدمی ڈیسک بجائے۔ منگل کی شام وزیر مملکت اقتصادی امور خزانہ حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ مالی سال 2019-20ء میں حکومت نے دفاعی بجٹ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا‘ عسکری بجٹ 1150ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے‘ اس پر ارکان نے پاک فوج کے حق میں زبردست خیر مقدمی ڈیسک بجائے۔ کفایت شعاری کی مہم کے تحت حکومت نے پچھلے سال کے مقابلے میں اپنے اخراجات میں بھی5 فیصد کمی کی ہے جو پہلے460 ارب تھا اب اس کو436 ارب کردیا گیا ہے۔