یہ بجٹ نہیں عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے،مریم نواز

68

لاہور(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ملکی نااہلوں اور عالمی ساہوکاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے۔مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی یہ کالی دستاویز نا اہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں، نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس انسان کے گھر کے اخراجات اور اس کا ذاتی خرچ اسکے ارب پتی دوستوں کے ذمے ہو اس کو مزدور اور محنت کش کے خاندان سمیت 15000 روپے میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس بھی کیسے ہو گا؟