کراچی میں9ترقیاتی منصوبوں کیلیے45.5ارب روپے

86

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی بجٹ میں کراچی کے 9ترقیاتی منصوبوںکے لیے45.5ارب روپے رکھے مختص کیے گئے ہیں جب کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے 10.4ارب روپے رکھے جارہے ہیں، سکھر ،ملتان سیکشن کے لیے 19ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، توانائی کے لیے 80ارب روپے اور انسانی ترقی کے لیے 60 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔