فلسطینیوں کی املاک ناجائز ہیں گرادو‘اسرائیلی حکام کی ہرزہ سرائی

21

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع الخلیل اور بیت لحم میں فلسطینیوں کی املاک کو ناجائز قرار دے کر مسمار کر دیا۔ صہیونی حکام کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ فلسطینیوں کی املاک ناجائز ہیں لہٰذا انہیں گرادیا جائے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل شہریوں کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ بھی ہوئی۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایک سال کے دوران مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کی 538 املاک مسمار کیں۔