بھارت میں دوران سفر لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

27

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں ریل گاڑی میں دوران سفر 4 افراد لو لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کیرالہ ایکسپریس کے ذریعے واراناسی سے آگرہ کا سفر کرنے والی مسافر ٹرین کے 5 مسافر لو لگنے سے بری طرح متاثر ہوئے۔ ان میں سے 4 افراد جائے وقوع ہی پر دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص کو جھانسی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
چین کے اسکول میں بچوں کی ہر وقت نگرانی شروع
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے اسکولوں میں طلبہ کی ہر وقت نگرانی کے جدید طریقے اختیار کیے جارہے ہیں۔ بچوں کی صحت کی حفاظت کے خودکار مشینوں سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ مشین میں بچے کے چہرے کو اسکین کرکے اسے مطلوبہ کھانا دی جاتا ہے۔ خود نظام کے ذریعے فوری معلوم ہوجاتا ہے کہ کس طالب علم نے پہلے ہی کونسا کھانا کھایا تھا۔ غذائی رپورٹ سے پتا چل جاتا ہے کہ بچہ کتنی سبزی یا برگر کھا رہا ہے۔ مشین میں ہر آرڈر کے بعد ڈیٹا جمع ہو جاتا ہے۔ کچھ عرصے بعد اس سے نتائج اخذ کیے جاتے ہیں۔