فیصل آباد میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

84

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں نئی نویلی دلہن پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے۔دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد دولہا کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں انسانیت بھی شرما گئی۔2 روز کی نئی نویلی دلہن سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں متاثرہ لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔لڑکی کا کہنا ہے
کہ اس کے ساتھ مبینہ طور پر 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔خیال رہے متاثرہ لڑکی کی صرف دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔لڑکی کے بیان کی روشنی میں پولیس نے شوہر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرنے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
دلہن سے زیادتی