معاشی خودمختاری  داؤ پر لگادی گئی مریم اورنگزیب

36

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہآج پارلیمنٹ
میں نالائق حکومت نے ملکی معاشی خودمختاری کودا پرلگاتے ہوئے آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹڈ بجٹ پیش کیا ہے،آج آئی ایم ایف نے ملکی معیشت کاجنازہ نکالا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی ہونے جا رہی ہیں ،آئی ایم ایف کیبجٹ میں نہ روزگار ہے،نہ کاروباراورنہ ہی تجارت،بجٹ میں ملکی معیشت کو صرف تباہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 50لاکھ گھروں کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیاگیا،دوسری طرف ٹیکس چوروں کوبجٹ میں جائیداداورگاڑیاں خریدنیکی کھلی چھٹی دی گئی,یہ آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹ کیا ہوا بجٹ ہے۔
مریم اورنگزیب