بلوچستان اور پنجاب میں ٹریفک حادثات، کراچی کے 7 افراد سمیت 16 جاں بحق، 40 زخمی

25

 

کوئٹہ /حافظ آباد/اٹک(نمائندہ جسارت/آن لائن/صباح نیوز)بلوچستان اور پنجاب میں بد ترین ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق،44زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ وندر کے قریب قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثے میں7افراد جاں بحق، 4زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے بڑے صنعتی شہر وندر کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پکنک پر آنے والی ویگن سڑک کنارے کھڑی مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کراچی لیاقت آباد سے تعلق رکھنے ولاایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں محمد عظیم ،فراناز ،شاہ زین ،محمد رمضان ،فاطمہ بی بی،زہرہ بی بی جبکہ
ایک زخمی راستے میں دم توڑ گیا جبکہ سید ملک ،پارس ،انعم ،عضیب شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو جب آر ایچ سی اسپتال وندر ابتدائی طبی امداد کے لیے لایا گیا تو اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب حافظ آباد میں موٹر وے ایم ٹو پر سکھ یکی ریسٹ ایریا کے قریب بلوچستان کے ضلع کرک سے لاہور جانے والی مسافر بس نمبر BAS-611 ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہو گئے۔انچارج ریسکیو 1122صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے 26زخمیوںکوموقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 14شدید زخمیوں کو تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔شدید زخمیوںمیں ابرار، نذیر، عمر سکنہ اٹک،ولی خان سکنہ کوہاٹ،شمع سکنہ راولپنڈی، سعید اللہ لوئر دیر،ادیید سکنہ ہری پور،ممتاز بی بی ،سجاد سکنہ کرک،سعید خاں،اورکزئی ایجنسی ،شازیہ، اشفاق، خالد،عبیداللہ،شہباز،ساجدہ بی بی،شریفاں بی بی، حبیب اللہ سکنہ لاہور شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میںاعوان کالونی راولپنڈی کا رہائشی فیضان،کوہاٹ کی رہائشی نصر ت بی بی جبکہ دو لڑکیوں اور ایک بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس تھانہ کالیکی نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ فتح جنگ راولپنڈی روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے راولپنڈی منتقل ہونے والے 15 زخمیوں میں سے 4 جان کی بازہ ہار گئے حادثہ دو ہائی ایس اور ٹرالر کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا تھا متعدد زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ٹریفک حادثے