آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف جیالوں کا دوسرے روز بھی احتجاج

37

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا دوسرے روز بھی احتجاج صوبائی سیکرٹری اطلاعات عاجزدھامرا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کونسل سے ریلی‘ پریس کلب پر وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش‘ پیپلزکلچرل ونگ کی جانب سے مظاہرہ‘ ٹائر نذر آتش پیپلزپارٹی کی جانب سے شاہراہ فاطمہ جناح کو دوسرے روز بھی احتجاج کے باعث بند رکھا گیا ڈسٹرکٹ کونسل سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی سیکرٹری اطلاعات عاجز
دھامراہ‘ رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان ‘ حنا دستگیر‘ صغیر قریشی‘ آفتاب خانزادہ‘ پاشا قاضی‘ فیاض شاہ ودیگر رہے تھے ریلی پریس کلب پہنچے جہاں شرکا نے وزیر اعظم عمران خان کا پتلا نذر آتش کیا شرکاء نے وفاقی حکومت اور نیب کے خلاف سخت نعرے بازی کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پی پی کی قیادت اور جیالے گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں آمر ضیا الحق ‘ پرویز مشرف کے سامنے بھی ڈٹے رے اور اب بھی ملک اور جمہوریت کی سلامتی ‘ بقااور حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے کہاہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی تاریخ کا تعین‘ نیب سے وارنٹ جاری کرنے سمیت تمام معاملات نیازی نے اپنے سیاسی طوطوں کے اشاروں پر کیا کیونکہ عوام پر بجٹ کا خود کش حملہ کرنا تھا ‘حکومت اور نیب کی منافقت اب کسی سے چھپی نہیں رہی ‘ نیب کو اگر احتساب کر نا ہے تو سلا ئی مشین والی مائی سے کیا جا ئے جس نے سلا ئی مشین کے ذ ریعے دبئی اور نیو جر سی میں جائدادیں خریدی ہیں۔عمران خان سلیکٹڈوزیر اعظم ہیں اسی لیے وہ احتساب ،میڈیا اورعدلیہ سمیت تمام نظام بھی سلیکٹڈ چاہتے ہیں،عمران خان کا یہ انداز حکمرانی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے ۔
پی پی احتجاج