پیپلزپارٹی نے این اے 205کے ضمنی انتخابات کیلیے درخواستیں طلب کرلیں

21

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے این اے 205 کے ضمنی انتخاب کیلیے در خواستیں طلب کر لیں ۔تفصیلاے کے مطابق
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے این اے 205 کے ضمنی انتخاب کیلیے در خواستیں طلب کر لیں ۔پارٹی ٹکٹ کے کیلئے امیدوار 20 جون تک بلاول ہاوس کے ایڈریس پر درخواستیں جمع کر سکتے ہیں،درخواست 30 ہزار روپے کے پے آرڈر کے ساتھ دی جا سکے گی۔درخواست صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نام دی جائے گی ۔
ضمنی انتخابات