پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے 7 ایرانیوں کیخلاف چالان پیش کرنے کا حکم

24

کراچی(آئی این پی) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے گرفتار 7 ایرانی باشندوں کیخلاف یکم جولائی تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے بحرین سے گرفتار کیے گئے 7 ایرانی باشندوں کیخلاف مقدمے کی سماعت منگل کوہوئی، پاکستانی شناختی کارڈ پر بحرین جانے والے 7 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے یکم جولائی کو چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا، ملزموں میں ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو ہیومن
ٹریفکنگ پولیس نے بحرین سے گرفتار کیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ پر بیرون ملک گئے تھے، ایک ملزم نے انکشاف کیا 3 لاکھ روپے میں نادرا نے شناختی کارڈ بناکر دیا جب کہ گرفتار دیگر ملزمان نے بھی رشوت کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے۔
7ایرانی/شناختی کارڈ