شہریارخان آفریدی نے  وزارت انسداد  منشیات کا چارج سنبھال لیا

35

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا چارج سنبھال
لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، جس کے تحت انہوں نے پاک سرزمین کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ملک کے نوجوانوں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات کا عادی بنا دیا گیا، اب منشیات کے بڑے مگرمچھ قانون کی پکڑ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف اور دیگر ادارے منشیات کے اسمگلرز اوربڑے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی اور ملک کے تمام اداروں کو منشیات سے پاک بنائیں گے۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن ہوںگے اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں، اکیڈمیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر پالیسی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔
شہریارآفریدی