ماہ صیام و عید پر امن و امان پویس کا قابل ستائش کارنامہ ہے،سلیم الدین

29

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے کنونیئر سلیم الدین قریشی نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر پولیس کی جانب سے امن و امان کا اعلیٰ معیار قائم کرنا قابل ستائش ہے۔ اِن اعلیٰ انتظامات کے سبب شہریوں نے بڑے پر امن ماحول میں رمضان المبارک گزارا اور عید کی خریداری کی، تاجر برادری بھی اِن اعلیٰ منصوبہ بندی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اِس سلسلے میں اے آئی جی غلام سرور جمالی، ڈی
آئی جی نعیم احمد شیخ اور ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کی صلاحیتوں کو سراہاتی ہے۔ تاجر برادری اُمید کرتی ہے کہ شہرمیں اِسی طرح امن وامان کا تسلسل برقرار رہے گا۔
اسمال ٹریڈرز