مشکل فیصلے کیے ہیںجلد عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا،میاں فرخ

36

فیصل آباد (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا مقصد ملک و قوم کو معاشی بحران سے نجات دلا کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے ، ٹیکس نیٹ میں اضافے اور بدعنوانی کے خاتمے کے بغیر قومی تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،ماضی کی حکومتوں نے جو کھربوں روپے کے قرضے لیے وہ عوام پر خرچ نہ کیے ، معیشت مستحکم ہوتے ہی عوام کو بھر پور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالے ’’اسٹیٹس کو‘‘کے حامی ہیں ،عوام کو دوبارہ گمراہ نہیں کرسکتے، اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا،حکومت نے معیشت کوصحیح ٹریک پر لانے کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں ، عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے ، عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ عوام اپنے شاندار مستقبل کے لیے آج کیے گئے کچھ سخت فیصلوں میں حکومت سے بھر پور تعاون کریں گے ۔
میاں فرخ