چین کو برآمدات کمی سے جاپان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں کمی

30

ٹوکیو (اے پی پی) چین کو برآمدات کم ہونے سے اپریل میں جاپان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں کمی ہوئی ہے۔ جاپانی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مسلسل 58 ویں ماہ میزانیہ موافق رہا جس کی مالیت 16 ارب ڈالر تھی جوین کے اعتبار سے گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں9.5 فیصد کم ہے۔حکام کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ تجارتی خسارہ ہے۔ چینی معاشی سست روی کے باعث برآمدات کم ہوئیں جبکہ خام تیل کی بلند قیمتوں سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔ بنیادی آمدن کے کھاتوں میں میزانیے کی مالیت لگ بھگ 19 ارب ڈالر رہی جو 9.6 فیصد اضافہ ہے۔ یہ میزانیہ سمندر پار سرمایہ کاری میں ملک کے مجموعی منافع جات کا عکاس ہے۔