سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کے روز معطل رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،صوبے میں جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 6ڈالرزکی کمی ہوئی اور سونے کی فی تولہ قیمت 1316ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میںکمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی سے72200روپے،دس گرام سونے کی قیمت171روپے کمی سے 61900روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔